والیٹا(شِنہوا) ایک برطانوی مصنف کے مطابق،امریکی ادارے اپنے عوام کا اعتماد کھوچکے ہیں جس سے ملک کی جمہوریت خطرے سے دوچار ہے۔
برطانوی مصنف اور کالم نگار جیرارڈ بیکر نے نیویارک پوسٹ میں اپنی کتاب "امریکن بریک ڈاؤن: امریکیوں نے اپنے رہنماوں اور اداروں پر اعتماد کیسے کھویا اور اعتماد کیسے بحال ہوگا؟ سے متعلق ایک مضمون میں کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں ہم نے امریکی جمہوریت کی بقا کے لیے غیر معمولی اور خطرناک چیز دیکھی ہے جو قوم کے رہنماؤں اور اداروں پر عوام کے اعتماد میں کمی ہے۔
مضمون میں گیلپ آرگنائزیشن کی طرف سے جولائی میں کرائے گئے تازہ ترین سروے کا حوالہ دیا گیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ نو اہم اداروں کے حوالے سے،جن سے متعلق "بہت زیادہ یا کافی زیادہ اعتماد" کا اظہار کیا گیا امریکیوں کا اوسط تناسب 26 فیصد تھا۔ سروے کے مطابق یہ اب تک کی سب سے کم تعداد ہے۔
آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے کے دوران، لوگوں نے محسوس کیا ہے کہ انہیں گمراہ کیا گیاہے، ان سے جھوٹ بولا گیا، ان سے دھوکہ کیا گیا اورایسا کرتے ہوئے رہنماوں نے ملک کو ناکامی سے دوچار کیا۔