• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے پالیسی بینک کی جانب سے دیہی سڑکوں کیلئے امدادی قرضوں میں اضافہتازترین

December 03, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دیہی پالیسی بینک  زرعی ترقیاتی بینک  نے ملک کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے اپنی مالی امداد میں اضافہ کیا ہے۔

دیہی سڑکوں کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اکتوبر کے آخر تک بینک کے بقایا قرضے رواں سال کے آغاز کی نسبت 28 ارب 50 کروڑ یوآن اضافہ کے ساتھ 2 کھرب 54 ارب یوآن(تقریباً 36 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر کے ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بینک کے مطابق دیہی سڑکوں کی تعمیر دیہی بحالی کو آگے بڑھانے، ملک کی زرعی ترقی، دیہی ماحول کی بہتری اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کیلئے ایک بنیادی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

ابتدائی 10 ماہ کے دوران بینک نے دیہی سڑکوں کیلئے تقریباً 46 ارب 69 کروڑ یوآن کے قرضے جاری کیے جو ایک سال قبل اسی مدت کے مقابلے میں 94.14 فیصد زیادہ ہیں۔