• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکا میں شدید برف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہو گئیتازترین

December 27, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں شدید سرمائی طوفان کے باعث کم از کم 57 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سرمائی طوفان نے عظیم جھیلوں سے لے کر میکسیکو کی سرحد کے ساتھ ساتھ ریوگرانڈی تک کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

این بی سی نیوز نے اپنی خبر میں بتایا کہ طوفان سے متعلقہ اموات کولوراڈو ، الینوائے ، کنساس ، کینٹکی ، مشی گن ، میسوری ، نیبراسکا ، نیویارک ، اوہائیو، اوکلاہوما ، ٹینیسی ، اور وسکونسن سمیت 12 ریاستوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔

کاؤنٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز نے  ایک بریفنگ میں بتایا کہ کرسمس کی تعطیلات سے قبل اور ان کے دوران آنیوالے سرمائی طوفان اور شدید برفباری کے باعث ریاست مغربی نیویارک کی کاؤنٹی ایری میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی ریاست نیویارک کی کاؤنٹی ایری کے ایمہرسٹ میں ایک گاڑی جزوی طور پر برف میں دفن ہے۔(شِنہوا)

مارک پولون کارز نے کہا کہ یہ ایک خوفناک صورتحال ہے۔ اس طوفان کی تباہ کاریاں  77 کے برفانی طوفان سے بھی زیادہ ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ کاؤنٹی بھر میں مزید اموات بھی ہوئی ہیں۔ مزید بتایا کہ شدید برفباری کے باعث بچاؤ اور ردعمل کی کوششیں محدود پیمانے پر جاری ہیں۔