نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں طویل عر صہ سے موجود سماجی مسائل نوول کرونا وائرس سے اموات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔
امریکی جریدے ہیلتھ افیئرز نے اپنے نومبر کےشمارے میں شائع رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی شہریوں نے اپنے ہم عصر ممالک کی نسبت کئی عشروں سے صحت بارے خراب نتائج کا سامنا کیاہے۔ جس کی وجہ صحت عامہ کے نظام میں خامیاں ، منفی سماجی و اقتصادی حالات، غیر صحت مند حالات اور سماجی ماحول، نسل پرستی کا نظام اور صحت کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیاں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دیکھ بھال تک رسائی میں تاخیر اور بڑھتی سماجی و اقتصادی بے یقینی جیسے مسائل نوول کرونا وائرس وبا کے سبب آشکار ہوئے ہیں ۔
یہ مزید اموات کا سبب بنیں گے اور امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو بیماری میں پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔