• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، رواں موسم میں کم از کم 2 کروڑ 50 لاکھ افراد نزلے کا شکارتازترین

February 22, 2023

امریکہ ، ورجینیا کے شہر آرلِنگٹن کے رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ائیرپورٹ پر ماسک پہنے مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِںہوا) امریکہ کے امراض کی روک تھام اور تدارک مراکز کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں رواں سیزن کے دوران 2 کروڑ 50 لاکھ افراد نزلے کا شکار ہوئے جس میں 2 لاکھ 80 ہزار کو اسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ 18 ہزار اموات ہوئیں۔

ملک میں نزلے سے متعلق اسپتالوں میں داخلے کی تعداد اور ہفتہ وار شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

امراض کی روک تھام اور تدارک مراکزکے مطابق 11 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں انفلوئنزا سے 5 بچوں کی اموات ہوئیں جبکہ رواں سیزن میں اب تک 111 بچے نزلہ کے سبب لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

تازہ ترین ہفتے میں تقریباً 2 ہزار افراد نزلے کے باعث اسپتال میں داخل کئے گئے۔

امراض کی روک تھام اور تدارک مراکز نے سفارش کی ہے کہ نزلہ جاری رہنے کے دوران 6 ماہ اور اس سے زائد عمر کے ہرفرد کو سالانہ بنیادوں پر نزلہ کی ویکسین دی جائے۔