• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ نورڈ اسٹریم پائپ لائن پر دہشت گرد حملے میں ملوث ہے:روسی صدر کا الزامتازترین

March 15, 2023

ماسکو(شِنہوا) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہاہے کہ یہ نظریہ کہ یوکرینی کارکن گزشتہ سال نورڈ اسٹریم پائپ لائن دھماکوں میں ملوث تھے "مکمل بکواس ہے" انہوں نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے اس حملے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔

پیوٹن نے ایک روسی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہمیں ہمیشہ دلچسپی رکھنے والوں کی تلاش کرنی چاہیے۔ نظریاتی طور پر، امریکہ یقینی طور پر یورپی منڈی میں روسی توانائی کی ترسیل کو روکنے اور ایل این جی سمیت اپنی سپلائی میں دلچسپی رکھتا ہے، چاہے یہ روس کے مقابلے میں 25سے 30 فیصد زیادہ مہنگی ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اس دہشت گرد حملے کی جگہ تک جانے کی اجازت نہیں دی جاتی تو ہمارے لیے خود سے اپنی تحقیقات کرنا ایک چیلنج ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا اور یہ چیز اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔ میری رائے میں، ہر کوئی اسے پہلے ہی تسلیم کر چکا ہے اوراس کے علاوہ یہ دہشت گرد حملہ واضح طور پر ریاستی سطح پر کیا گیا کیونکہ کوئی بھی شوقیہ اس طرح کی کارروائیاں نہیں کر سکتا۔

انہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کااور اس طرح کی طاقت کاحملہ اتنی گہرائی میں صرف ماہرین ہی کر سکتے ہیں اور مخصوص ٹیکنالوجیز  کی مدد کے ساتھ ایساکسی ملک کے تمام اداروں کی مدد سے  کیاجا سکتا ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ روس نے ڈنمارک کے حکام سے درخواست کی کہ وہ نورڈ اسٹریم پائپ لائنوں کو چیک کریں کیونکہ وہاں اب بھی نصب  کردہ دھماکہ خیز آلات ہوسکتے ہیں، لیکن ان کا جواب مبہم تھا، انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔