سیول(شِنہوا) عوامی جمہوریہ کوریا (ڈی پی آر کے) کے ایک سینئر عہدیدار نے پیر اور منگل کو ملک کے خصوصی اقتصادی زون کے اوپر امریکہ کی جانب سے فضائی حدود میں مداخلت کے خلاف خبردار کیاہے۔
کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے دو بیانات کے مطابق کوریا کی ورکرز پارٹی کی سنٹرل کمیٹی کے نائب ڈائریکٹر کم یو جونگ نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ اس نے اسٹریٹجک جاسوس طیارہ بھیجا جس نے منگل کو مشرقی سمندر میں ڈی پی آر کے کی طرف واقع "اقتصادی آبی زون" کے اوپر فضائی حدود کی آٹھ بارخلاف ورزی کرتے ہوئے جاسوسی کی۔
بیانات میں کم نے کہا کہ اگر امریکہ ایسی مزید مداخلت کرتا ہے تو ڈی پی آر کے جوابی اقدامات کرے گا۔