لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں حالیہ دنوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے جس سے اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ اسکولوں میں دوبارہ ماسک کا استعمال لازمی کردیا جائے ۔
دی ہل کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیکساس اور کینٹکی میں نوول کرونا وائرس کیسز میں اضافے کے سبب 3 اضلاع کے اسکولوں میں کلاسز عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
نوول کرونا وائرس ایمرجنسی دور کے بعد اسکولوں کے پاس نگرانی کا جامع ڈیٹا موجود نہیں ہے جو وبائی امراض کے دوران باآسانی دستیاب تھا۔
رپورٹ کے مطابق مخصوص رہنمائی کے بغیر نوول کرونا وائرس میں کمی بارے اقدامات مقامی صحت حکام کے تعاون اور کمیونٹی کی مشاورت سے اسکولوں کے ضلعی حکام پر منحصر ہیں۔
توقع ہے امریکہ میں ستمبر کے اختتام تک نوول کرونا وائرس کی نئی ویکسین دستیاب ہوگی۔
نوول کرونا وائرس ویکسین کے حوالے امریکہ کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ایڈوائزری کمیٹی برائے امیونائزیشن پریکٹسز کا اجلاس 12 ستمبر کو ہوگا۔