• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ، نائٹ کلب میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 18 زخمیتازترین

November 21, 2022

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

کولوراڈو کے دوسرے سب سے گنجان آباد شہر کولوراڈو اسپرنگز کے محکمہ پولیس نے بتایا کہ پولیس کو حملہ آور کی کلب کیو میں موجودگی بارے کال مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی رات 11 بج کر 56 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 56 منٹ) پر موصول ہوئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ فرسٹ آفیسر نصف شب کو پہنچا اور مشتبہ شخص کو دو منٹ میں حراست میں لےلیا ۔

کولوراڈو اسپرنگز پولیس کے سربراہ ایڈرین واسکیز نے میڈیا کو بتایا کہ مشتبہ شخص کی شناخت 22 سالہ اینڈرسن لی ایلڈرچ کے نام سے ہوئی ہے، اس نے کلب میں داخل ہوتے ہوئے رائفل سے فائرنگ شروع کردی تھی۔

واسکیز نے کہا کہ کلب میں کم از کم 2 افراد نے مشتبہ شخص کو روکا اور اسے دوسروں کو قتل کرنے اور نقصان پہنچانے سے روکنے میں کامیاب رہے۔

کلب نے اپنے فیس بک پیج پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کلب کیو ہماری برادری پر احمقانہ حملے سے تباہ ہو گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بہارد گاہکوں کے فوری رد عمل  پر ان کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے مسلح شخص کو قابو میں کرکے اس نفرت انگیز حملے کو ختم کیا۔