لوگ ماریوپول میں ایک تباہ شدہ عمارت کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان نے گروپ آف سیون (جی 7) کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کی تردید کی ہے جس میں امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے روس کی مذمت کی گئی تھی۔
جاپانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جاپان نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا اور وزارت نے اس واضح غلطی سے امریکی محکمہ خارجہ کو آگاہ کر دیا ہے۔
وزارت کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نےغلطی سے جی 7 وزرائے خارجہ کا غالباً اکتوبر 2022 کا بیان پریس کو بھیج دیا۔