• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ نے آرٹیمس 1 چاند مشن کو خلا میں بھیج دیاتازترین

November 17, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)ناسا نے 2 ناکام کوششوں کے بعد بدھ کے روز آرٹیمس 1 چاند مشن کا آغاز کرتے ہوئے ایجنسی کے میگا مون راکٹ اور اس سے جڑے اورین خلائی جہاز کو چاند کے گرد چکر لگانے کے سفر پر روانہ کر دیا ہے۔

 

بدھ کے روز مشرقی وقت کے مطابق 1بجکر 47 منٹ قبل از سحر(دوپہر 11 بجکر 47 منٹ پاکستانی وقت )پرسپیس لانچ سسٹم راکٹ اور اورین خلائی جہاز کو فلوریڈا میں ناسا کے کینڈی سپیس سنٹر سے روانہ کیا گیا ۔

 

آرٹیمس 1 فلائٹ ٹیسٹ چاند کے گرد چکر لگانے کیلئے بھیجا جانیوالا ایک بغیر عملہ بردار مشن ہے جو ناسا کے آرٹیمس قمری پروگرام کے تحت عملے کے ہمراہ فلائٹ ٹیسٹ اور مستقبل میں انسان کی قمری کھوج کی راہ ہموار کرے گا۔