• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کی خواہشات کا احترام کرے:چینتازترین

May 12, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  امریکہ کو مشرق وسطی کے ممالک کے عوام کی امنگوں کا احترام اوراپنی  زبردستی کی  سفارت کاری کو روکنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے چند روز قبل کہا  تھا کہ شام کو عرب لیگ میں دوبارہ شمولیت کا حق نہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ہم اسد حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر نہیں لائیں گے اور اپنے  اتحادیوں اور شراکت داروں کی جانب سے بھی ایسا کرنے کی حمایت نہیں کریں گے۔ دریں اثنا، امریکہ نے شام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کی مدت 11 مئی سے مزید ایک سال کے لیے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے  ترجمان وانگ وین بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں اس سے  متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی مشرق وسطی کے لوگوں کا ہے اور اس کے معاملات کا فیصلہ مشرق وسطی کے لوگوں کو آزادانہ طور پر کرنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی عرب عوام کی امنگوں پر پورا اترتی ہے جو عرب ریاستوں کی مضبوطی اور اتحاد کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے سازگار ہے۔