واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ میں طاقتور سرمائی طوفان کے باعث ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے۔
این بی سی نیوز کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اتوار کی شام تک موسم سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ اموات نیویارک ، اوہائیو ، کینٹکی ، میسوری اور اوکلاہوماسمیت 10 سے زائد امریکی ریاستوں میں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ہفتہ کے روز اوہائیو میں 3 گاڑیوں کے مابین تصادم کے باعث 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں یہ واقعہ اوہائیو ٹرن پائیک میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کے ٹکرانے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
کاؤنٹی کے ایگزیکٹو مارک پولون کارز نے اتوار کو ایک بریفنگ میں بتایا کہ کرسمس کی تعطیلات سے قبل اور ان کے دوران آنیوالے سرمائی طوفان اور برفانی طوفان کے باعث ریاست مغربی نیویارک کی کاؤنٹی ایری میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں بوفالو میں مرنیوالے 6 افراد بھی شامل ہیں۔