• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئیتازترین

September 30, 2024

نیویارک(شِنہوا)امریکہ میں سمندری طوفان ہیلین سے ہلاکتوں کی تعداد  100 سےتجاوز کرگئی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست  شمالی کیرولائنا میں 37 جبکہ جنوبی کیرولائنا میں 27 اموات ہوئی ہیں۔   مغربی شمالی کیرولائنا کی بنکومبی کاؤنٹی کے شیرف کوئنٹن ملر کے مطابق کاؤنٹی میں طوفان سے اتوار کی سہ پہر تک 30 افراد ہلاک جبکہ  500 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔ شمالی کیرولائنا کے گورنر رائے کوپر نے لوگوں سے  شمالی کیرولائنا ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ میں عطیہ دینے کی اپیل کی ہے تاکہ کمیونٹیز کا طوفان سے ہونے والے تباہ کن نقصانات سے ازالہ کیا جاسکے۔