• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں سمندری طوفان ایان سے کم از کم 80 افراد ہلاکتازترین

October 05, 2022

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں سمندری طوفان ایان کے باعث کم از کم 80افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سمندری طوفان ایان گزشتہ ہفتے کیٹگری 4 کے طور پر جنوب مغربی فلوریڈا میں زمینی علاقوں سے ٹکرایا تھا۔

میڈیا اداروں نے بتایا کہ ایان کے باعث فلوریڈا میں کم از کم 76 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ شمالی کیرولینا سے 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

صرف فلوریڈا کی کاؤنٹی لی میں سمندری طوفان کے باعث 42 اموات ہوئی ہیں ۔ کاؤنٹی کے شیرف کارمین مارسینو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کاؤنٹی میں ناقابل بیان نقصان کی وجہ سےمتوقع ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے ، مجھے علم نہیں ، میں پر امید ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو۔

گورنر رون ڈی سانٹیس کے دفتر کے مطابق بدھ کی سہ پہر سمندری طوفان ایان کے فلوریڈا پہنچنے کے بعد سے اب تک 1 ہزار 600 سے زائد امدادی کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔