لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ میں رواں سیزن میں اب تک فلو سے 100 سے زیادہ بچوں کی اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔
یو ایس سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے کچھ حصوں میں موسمی انفلوئنزا کی شرح بلند ہے۔ سی ڈی سی کے ایک اندازے کے مطابق اس سیزن میں اب تک کم از کم 2کروڑ80 لاکھ افراد بیمار پڑ چکے ہیں، 3لاکھ 10ہزار اسپتالوں میں داخل ہوئے جبکہ فلو سے20ہزاراموات ہو چکی ہیں۔
سی ڈی سی کے مطابق، 2 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں 10ہزار سے زیادہ فلو کے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے۔