• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں پک اپ ٹرک اور وین کے درمیان تصادم میں 6 افراد ہلاک، 10 زخمیتازترین

May 19, 2024

سان فرانسسکو(شِنہوا)امریکی ریاست ایڈاہو میں ایک پک اپ ٹرک اور وین  کے درمیان  تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور  10 زخمی ہو گئے۔

ایڈاہو سٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ بونیویل کاؤنٹی کے ایڈاہو فالس میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 29 منٹ (پاکستانی وقت شام 4 بج کر 29 منٹ) پر پیش آیا، جہاں ایک پک اپ ٹرک سڑک کے  بائیں طرف چلے جانے کے باعث ایک مسافر وین سے ٹکرا گیا۔

 پولیس کے مطابق وین کا ڈرائیور اور پانچ مسافر موقع  پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ  وین میں سوار نو مسافروں اور پک اپ کے ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایڈاہو سٹیٹ پولیس کی جانب سےواقعے کی تفتیش جاری ہے