• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں نل کے پانی کا تقریبا نصف کیمیکل سے آلودہ ہونے کا انکشافتازترین

July 07, 2023

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی جیولوجیکل سروے کی ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ میں نل کے پانی کا تقریباً نصف کیمیکل سے آلودہ ہے جسے " فارایور کیمیکل" کہا جاتا ہے۔

انوائرمنٹ انٹرنیشنل جرنل کے اگست ایڈیشن میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق پینے کا پانی "پر اور پولی فلوروالکائل (پی ایف اے ایس)" مادوں  سے متاثر ہے جسے "فاریور کیمیکل" کہا جاتا ہے۔ یہ انسانی صحت کے لیے عالمی تشویش کا باعث بھی ہے۔

تحقیقی ٹیم نے ایک قومی جائزہ لیا جس میں غیر منظم نجی کنویں اور ریگولیٹڈ عوامی سپلائی نل کے پانی میں انسانی پی ایف اے ایس ایکسپوزر کا موازنہ کیا گیا تھا۔

امریکہ بھر میں 2016 سے 2021 کے دوران 716 مقامات سے نل کا پانی جمع کیا گیا تھا ان میں 3 مقامات بھی شامل تھے جہاں سے عارضی نمونے لئے گئے۔

ٹیم نے اندازہ لگایا کہ امریکہ میں پینے کے پانی کے تقریباً 45 فیصد نمونوں میں کم از کم ایک میں "پی ایف اے ایس" پایا گیا ۔

اس تحقیق میں "پی ایف اے ایس" کو بطورایک گروپ تصور کرتے ہوئے دیگر آلودہ عناصر کے ساتھ ملاکر مجموعی صحت کا مزید جائزہ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔