• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں کورونا وائرس کے خطرات برقرار رہیں گے: سائنسدانوں کا انتباہتازترین

September 08, 2022

واشنگٹن(شِنہوا) جب کہ امریکی صحت کے حکام اور عوام نے کورونا وائرس پابندیوں کو ختم کرنا شروع کر دیا ہے، بہت سے سائنس دانوں نے خبردار کیا کہ کورونا وائرس پریشان کن طریقوں سے تیار ہو رہا ہے، اور اس کے خطرے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی کی ضرورت ہے۔

 اے پی کی ایک رپورٹ کے مطابق، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے کوویڈ-19 قرنطینہ اور سماجی فاصلے کی سفارشات کو ختم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ لوگوں کی اکثر تعداد بغیر ماسک کے وبا سے پہلے جیسے معمولات میں واپس آگئے ہیں۔

تاہم، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون کی جدید اقسام ملک میں زورپکڑ رہی ہیں اور اس کی بی اے4.6 قسم بی اے.5 کے مقابلے میں مدافعتی نظام سے بچنے کی زیادہ صلاحیت ظاہر کررہی ہے۔

اے پی کی رپورٹ میں صحت اور طبی ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ  ویکسین لگوانا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا خود کو وائرس اور کم از کم شدید بیماری اور موت سے بچانے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔