لاس اینجلس(شِنہوا) امریکہ نے فلوکی نئی ممکنہ یونیورسل ویکسین کی طبی آزمائش کا پہلہ مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
یو ایس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشس ڈیزیز (این آئی اے آئی ڈی) کے زیر اہتمام اس ٹرائل میں حفاظتی اور مدافعتی ردعمل کرنے کی صلاحیت کے لیے فلو ایم اوایس- وی 2نامی تحقیقاتی ویکسین کا جائزہ لے گا۔
ممکنہ ویکسین کو این آئی اے آئی ڈی کے ویکسین ریسرچ سنٹر کے محققین نے ڈیزائن کیا ہے ۔ اسے انفلوئنزا وائرس ہیماگلوٹینن پروٹین کے کچھ حصے کو نینو پارٹیکل اسکافولڈز پر رپیٹنگ نمونوں میں ظاہر کر کے بہت سے مختلف انفلوئنزا وائرس کی اقسام کے خلاف اینٹی باڈیز پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کے مطابق، جانوروں میں اس ویکسین کے تجربہ کے نتیجے میں مضبوط اینٹی باڈی ردعمل سامنے آیا ہے۔