• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں دیوالیہ پن آسمان کوچھو رہا ہے، دی ہلتازترین

May 24, 2023

نیویارک (شِںہوا) امریکی اخبار دی ہل میں شائع شدہ ایک مضمون کے مطابق امریکہ میں اگرچہ سرکاری طور پر کساد بازاری نہیں ہے تاہم امریکہ میں دیوالیہ پن کا اعلان کرنے والی کمپنیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2023 میں اب تک دیوالیہ ہونے والی کمپنیوں کی تعداد 2010 کے بعد سے کسی بھی برس کے ابتدائی 4 ماہ کی نسبت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپریل میں دیوالیہ ہونے کا اندراج کر وانے والی کمپنیوں کی تعداد سال کے آغاز سے اب تک 236 ہوچکی ہے جو ایک برس قبل کی نسبت دوگنا اور گزشتہ 12 برس میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔

اس فہرست میں صارفین کو براہ راست فروخت کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے جس میں بیڈ، باتھ اینڈ بیونڈ سب سے زیادہ قابل ذکر ہے۔ اس کے بعد صنعتی اور پھر مالیاتی خدمات کا نمبر آتا ہے۔

دیوالیہ ہونے والوں پر نگاہ رکھنے والے ایک اور ادارے نے بتایا کہ گزشتہ برس کی نسبت مارچ میں تجارتی دیوالیہ پن کا اندراج کر وانے والی کمپنوں کی تعداد میں 24 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کمرشل باب 11 کے تحت تنظیم نو کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 79 فیصد بڑھی۔

امریکی عدالتوں کے انتظامی دفتر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کی نسبت دیوالیہ پن کے اندراج میں صرف 2 فیصد اضافہ ہوا تاہم کاروباری اندراج 9.9 فیصد بڑھا ہے۔