• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں چینی سفیر کی عوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے ایم ای ٹی کی حوصلہ افزائیتازترین

July 11, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر شئے فینگ نے  نیویارک میں میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ (ایم ای ٹی) کا دورہ کیا۔ چینی سفیر نے عالمی میوزیم کے ڈائریکٹرسے ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایم ای ٹی چین اور امریکہ کے درمیان عوامی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔

ڈائریکٹر میکس ہولین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ ایم ای ٹی طویل تاریخ اور بھرپور مجموعوں کے ساتھ ایک عالمی شہرت یافتہ میوزیم ہے۔ یہ ان عجائب گھروں میں سے ایک ہے جس نے سب سے زیادہ مشترکہ پروگراموں اور بڑے پیمانے پر چین کے ساتھ طویل ترین تعاون کیاہے۔ 1980 کے اوائل میں، ایم ای ٹی نے چین کے کانسی کے عظیم  عہد کی نمائش کا انعقاد کیا۔ اسی سال،عجائب گھر کی آسٹرکورٹ اور اس کا سوژو ورژن ایک ہی وقت میں عوام کے لیے کھولا گیا جس  کے بعد سے یہاں  چار دہائیوں سے زیادہ عرصے تک چین-امریکہ ثقافتی تبادلوں کا اہتمام کیاگیا۔ ایم ای ٹی چینی سیاحوں کے لیے سیاحت کا ایک لازمی مقام بن گیا ہے، جو اس کے غیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا حصہ ہیں۔ شئے نے کہا کہ چین اب تمام محاذوں پر اپنی قوم کی تجدید کے چینی راستے پر پیش رفت کے لیے پرعزم ہے جس میں مادی وثقافتی اور اخلاقی دونوں طرح سے ترقی کی جائے گی۔ عوام چین امریکہ تعلقات کی بنیاد ہیں۔ دوطرفہ  ثقافتی اور ثقافتی ورثے کے تبادلوں کو باہمی افہام و تفہیم اور احترام کو فروغ دینے اور لوگوں کو قریب لانے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرنا چاہیے۔