• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں چینی قونصل خانے کی ویزا آفس سے کارٹکرا کرکئے گئے حملے کی مذمتتازترین

October 11, 2023

سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں چینی قونصل خانے نے اپنے ویزا آفس سے کارٹکرا کرکئے گئے حملے کی  مذمت کی ہے۔

قونصل خانے نے ایک بیان میں بتایا کہ 9 اکتوبر کی دوپہر کو نامعلوم شخص نے ایک گاڑی کو پرتشدد انداز میں قونصل خانے کے ویزا آفس سے ٹکرایا، جس سے عملے اور سائٹ پر موجود لوگوں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہوا،  قونصل خانے کی سہولیات اور عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔  

  قونصل خانے نے کہا کہ وہ پرتشدد حملے کی شدید مذمت اور اس واقعے سے متعلق ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے،متعلقہ امریکی حکام سے بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا ہےاور مطالبہ کیا کہ سچ کا جلد پتہ لگایا جائے اور قانون کے ذریعے سنجیدگی سے نمٹا جائے۔