• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں برڈ فلو کے 4 نئے مصدقہ انسانی کیسزکا انکشافتازترین

July 16, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی ریاست کولوراڈو میں انتہائی خطرناک برڈ فلو انفیکشن کے چار نئے انسانی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،جس سے2022 سے ابتک مصدقہ کیسز کی تعداد نو ہوگئی ہے۔

یو ایس سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن سے جاری ایک بیان کے مطابق ریاست میں جمعہ کو چارممکنہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جن کی گزشتہ روز تصدیق کی گئی ہے۔

تمام نئے کیسزکمرشل بنیاد پر چلنے والے ایک پولٹری فارم پر کام کرنے والے افراد میں سامنے آئے ،جہاں انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا ایچ 5این 1 وائرس  پھیلا ہوا تھا۔