• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں اوسط زندگی میں مسلسل کمی ،امریکی میڈیاتازترین

October 20, 2022

واشنگٹن (شِںہوا) امریکی میڈیا یوایس اے ٹوڈے کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2021 کے دوران متوقع  زندگی کی گرتی شرح برقرار رہی ہے۔

رپورٹ میں جریدے نیچر ہیومن بی ہیویئر میں شائع کردہ ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2020 میں نوول کرونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب دنیا کے بیشتر ممالک میں متوقع عمر میں حیران کن حد تک کمی ہوئی، تاہم کچھ ممالک میں اس میں بہتری آئی ہے۔

امریکہ نے گزشتہ برس اس ضمن میں تیسری بڑی کمی بارے بتایا ہے۔ بلغاریہ اور سلواکیہ کے بعد اس کا نمبر آتا ہے۔

رپورٹ میں  تحقیق  کے مطابق ویکسین کا استعمال اس کی جزوی وجہ ہوسکتا ہے۔

محققین نے اکتوبر 2021 تک مکمل طور پر ویکسین لگوانے والی آبادی کا تجزیہ کیا تو علم ہوا کہ متوقع عمر میں کمی کا تعلق ویکسی نیشن میں کمی سے ہے۔