سان فرانسیسکو(شِنہوا)امریکی ریاست اوریگون میں پورٹ لینڈ کے ایک ہوٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
پورٹ لینڈ کی پولیس نے پورٹ لینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ (پی ڈی ایکس) کے قریب ایمبیسی سوٹس ہوٹل میں رات 2 بجے(پاکستانی وقت دن 2 بجے) کے قریب فائرنگ پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مرد اور ایک عورت کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی شناخت کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا اس وقت پی ڈی ایکس ہوائی اڈے یا آس پاس کے علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ مشتبہ شخص کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں۔
ہوٹل میں موجود مہمانوں نے بتایا کہ کم سے کم ایک درجن گولیاں چلیں اور فرش پر خون دیکھا گیا جب پولیس نے انہیں ہوٹل سے نکال لیا۔