• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ میں افراط زر بڑھنے سے جرائم میں اضافہتازترین

November 09, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں افراط زر امریکیوں کے صرف بٹوے ہی خالی نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ جزوی  طور پر پرتشدد جرائم میں  ایک الگ سے وجہ بھی بن چکا ہے۔

امریکی اخبار دی ہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کئی دہائیوں کی مسلسل کمی کے بعد 2010 کی دہائی کے وسط سے پرتشدد جرائم بڑھنا شروع ہوئے تھے اور 2020 میں افراط زر بڑھنے کے بعد اس میں مز ید اضا فہ ہوا۔

دی میجر سیٹیز چیفس ایسوسی ایشن نے اپنے 2022 کے وسط کے سروے میں بڑھتے رجحان کا مشاہدہ کیا  تھا۔ 2022 کی پہلی ششماہی میں پرتشدد جرائم میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا تھا ۔ دریں اثنا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وبا کے عروج پر دیہی علاقوں میں قتل کی شرح بڑھی تھی۔

رپورٹ کے مطابق افراط زر اور جرائم کے درمیان تعلق بارے تحقیق کو دیکھتے ہوئے افراط زر کی بلند شرح کو بڑھتے جرائم کی وجہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تحقیق سے بڑھتے افراط زر اور جرائم کی شرح میں اضافے کے درمیان ایک مثبت تعلق سامنے آیا ہے یعنی مالی فوائد کے لئے چوری اور جائیداد بارے جرائم اور غیرقانونی کام کئے جارہے ہیں۔