تہران(شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے ذریعے اسرائیل کی طرف سے واشنگٹن کے لیے بچھائے گئے جال میں نہ پھنسے۔ ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے ایران کی طرف سے امریکی حکومت کو بھیجے گئے تحریری پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے کیا۔ یہ پیغام دمشق میں ایرانی قونصل خانے کی عمارت پر پیر کے روز اسرائیلی حملے کے بعد بھیجا گیا تھا، جس میں ایران کی پاسدران انقلاب کور کے دو اعلی کمانڈروں سمیت سات ایرانی مارے گئے تھے۔ جمشیدی نے کہا کہ پیغام میں ایران نے امریکی قیادت کو خبردار کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے جال میں نہ پھنسیں اور واشنگٹن کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دور رہے تاکہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔
جمشیدی کے مطابق پیغام کے جواب میں امریکہ نے ایران سے کہا تھا کہ وہ اسکی تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے۔