• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کی طرف سے چینی اداروں کو پابندیوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرنے کی مخالفت کرتے ہیں:چینتازترین

March 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی طرف سے 24 چینی کمپنیوں اور ایک شخص کو ایران سے  تجارتی تعلق کے نام نہاد الزامات میں پابندیوں کی خصوصی فہرست میں شامل کرنے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے گزشتہ روز کہا کہ امریکہ کو اپنے غلط طرز عمل کو فوری طور پر درست اور چینی کاروباری اداروں اور افراد پر غیر معقول دباو ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا چاہیے، ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنے اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے ایران یا روس سے متعلقہ نام نہاد وجوہات پر چینی اداروں پر بار بار پابندیاں عائد کی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے یکطرفہ پابندیاں اور اپنے مقامی قوانین کا غیر ملکی  اداروں اور شخصیات  کے خلاف غلط استعمال بین الاقوامی قانون کے مطابق نہیں، جس سے چینی کاروباری اداروں اور افراد کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید مجروح کیا جارہا ہے اور اس سے دیگر ممالک کے درمیان معمول کے اقتصادی اور تجارتی تبادلوں میں خلل پیدا ہورہاہے،ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے بین الاقوامی صنعتی و سپلائی چینز کی سلامتی اور استحکا م کو خطرہ لاحق اور عالمی معاشی ترقی اور بحالی میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔