• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کی میڈ اِن ہانگ کانگ لیبل پرپابندی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ڈبلیو ٹی اوتازترین

December 23, 2022

جنیوا(شِنہوا) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) نے فیصلہ دیا کہ امریکہ ہانگ کانگ کی مصنوعات پر میڈ اِن چائنہ کا لیبل لگا کر بین الاقوامی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 

ڈبلیو ٹی اوکے تنازعات کے پینل نے واشنگٹن کی اس دلیل کومسترد کرتے ہوئے کہ اس کے قومی سلامتی کے مفادات اس طرح کے لیبلنگ کی اجازت دیتے ہیں، نے کہا کہ امریکہ کی ماخذ کی نشان دہی کا مطالبہ  تجارتی ادارے کے قوانین کے تحت ملک کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی  ہے۔

 پینل نے کہا کہ  اسے بین الاقوامی تعلقات میں ہنگامی صورتحال نظر نہیں آرہی اور یہ کہ امریکی لیبلنگ کے قواعد ہانگ کانگ میں بنی مصنوعات کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔

11 اگست 2020 کو، امریکہ نے اپنے ملک میں آنے والی ہانگ کانگ کی مصنوعات کے ماخذ کو میڈ اِن چائنہ کا لیبل لگانے کا مطالبہ کیا تھا ۔ فی الحال،  برآمدی مصنوعات کے ماخذ کو ہانگ کانگ کے طور پرلیبل لگایا جارہا ہے کیونکہ ہانگ کانگ ڈبلیو ٹی او کا ایک الگ رکن ہے اور اسے ایک ملک، دو نظام کے تحت علیحدہ کسٹم علاقے کے طور پر خصوصی حیثیت حاصل ہے۔