سان فرانسسکو(شِنہوا) امریکہ کی جنوبی ریاستوں ٹیکساس، آرکنساس، اوکلاہوما اور کینٹکی میں شدید طوفان اور بگولوں سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ٹیکساس میں، طوفان سے کوک کاؤنٹی میں سڑک کنارے سفری اسٹاپ اور موبائل ہومز تباہ ہوئے، ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے گزشتہ روز ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ سات افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئےہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 200 سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ اور 120 مکانات کو نقصان پہنچا۔ مقامی حکام کے مطابق آرکنساس میں طوفان سے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق اوکلاہوما کی مییس کاؤنٹی میں طوفان سے کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے۔
کینٹکی کے گورنر کا کہنا ہے کہ لوئس ول میں ایک شخص ہلاک ہوا۔