• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کی یوکرین کو خارکیف کے قریب امریکی ہتھیار روسی اہداف کے خلاف استعمال کرنے کی اجازتتازترین

May 31, 2024

کیف(شِنہوا)امریکی صدر صدر جو بائیڈن حکومت نے یوکرین کو روس کے اندر مخصوص علاقوں میں امریکی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بات یوکرائنسکا پراودا میڈیا آؤٹ لیٹ نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سےبتائی۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے کیف کواجازت دی ہے کہ وہ مشرقی خارکیف   میں  روسی سرحد کے قریبی علاقوں میں جوابی حملوں کے لئے امریکی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ میدان جنگ میں روس کی پیش قدمی کے باعث یوکرین کی خراب ہوتی صورتحال اور خار کیف علاقے کی پوزیشن میں بہتری کیلئے کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے اندر طویل فاصلے تک حملوں کے حوالے سے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، یوکرین کو روس کے اندر تک حملوں کے لیے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔