لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کا بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز(سی ڈی سی) نئے رہنما اصول کے تحت کوویڈ-19 کی 5روزہ قرنطینہ حکمت عملی کو ختم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق نئے رہنما اصول کے تحت کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مریض کو قرنطینہ ختم کرنے کے لیے علامات کا مشاہدہ کرناہو گا۔
سی ڈی سی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلکی اور بہتری کی علامات کے حامل مریض اگر کم سے کم 24 گھنٹے تک بخار سے محفوظ رہیں تو اںہیں اب گھر میں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نئی سفارشات کا اطلاق زیادہ متاثرہ مریضوں پر مشتمل ہسپتالوں اور صحت کی دیکھ بھال کے دیگر مراکز پر نہیں ہوگا۔