واشنگٹن (شِنہوا) امریکی وفاقی حکومت کا مجموعی سرکاری قرض تاریخ میں پہلی 350 کھرب امریکی ڈالر سے زائد ہوگیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق مجموعی سرکاری قرض 350 کھرب ڈالر ہوچکا تھا ۔ یہ اعدادوشمار ہر کاروباری دن کے اختتام پر اپ ڈیٹ کئے جاتے ہیں۔
صرف 7 ماہ قبل دسمبر 2023 کے اختتام پر امریکہ کا قومی قرض 340 کھرب ڈالر سے زائد ہوچکا تھا ۔ اس سے 3 ماہ قبل ہی امریکہ نے 330 کھرب ڈالر کاقرض کی سطح عبور کی تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔
وفاقی بجٹ کمیٹی کی صدر مایا میک گینیز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاپرواہی اور غیرمستحکم انداز میں قرض مسلسل بڑھ رہا ہے ان تمام خطرات اور انتباہ کے باوجود کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔
امریکہ کے طویل مدتی مالیاتی چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک غیر جانبدار تنظیم پیٹر جی پیٹرسن فاؤنڈیشن کے مطابق 350.01 کھرب امریکی ڈالر قرض کا مطلب یہ ہے کہ ہر امریکی 1 لاکھ 3 ہزار 945 ڈالر کا مقروض ہے۔