واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ نے یوکرین کے لیے ہتھیاروں اور آلات کے رواں سال کے آخری پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ پیکج میں موجود اسلحہ اور سازوسامان کی مالیت 25کروڑ ڈالر تک ہے اور یہ اسلحہ اور سازوسامان "یوکرین کے لیے پہلےسے طے کردہ ڈرا ڈاؤن کے تحت" فراہم کیاجا رہا ہے۔ بلنکن نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت فضائی دفاع کےلیے گولہ بارود، دیگر فضائی دفاعی نظاموں کے آلات، ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے لیے اضافی گولہ بارود، 155ایم ایم اور 105ایم ایم کا آرٹلری گولہ بارود، اینٹی آرمر گولہ بارود اور گولہ بارود کے 1کروڑ50لاکھ سے زیادہ راؤنڈ شامل ہیں۔ صدارتی ڈرا ڈاون اتھارٹی کے تحت اعلان کردہ امدادی پیکج کے ہتھیاروں کو براہ راست محکمہ دفاع کے اسٹاک سے نکالا جا سکتا ہے تاکہ انہیں تیزی سے یوکرین پہنچایا جا سکے۔