• Columbus, Unknown
  • |
  • Jan, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا یوکرین کے لیے 10کروڑ ڈالر کی اضافی فوجی امداد کا اعلانتازترین

November 21, 2023

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ نےیوکرین کے لیے 10کروڑ ڈالر مالیت کے فوجی امداد کے اضافی پیکج کا اعلان کیا ہے، دوسری جانب وزیر دفاع لائیڈ آسٹن امریکی حمایت کا یقین دلانے کے لیے کیف کے دورے پرپہنچے ہیں۔

محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ہتھیاروں کی فراہمی کی اس قسط میں اسٹنگراینٹی ایئر کرافٹ میزائل،ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم اور اضافی گولہ بارود،155 ملی میٹر اور 105 ملی میٹر توپ کے گولے،ٹیوب  لانچڈ، آپٹیکلی ٹریکڈ، وائر گائیڈڈ (ٹی اوڈبلیو) میزائل،جیولین اور اے ٹی-4 اینٹی آرمر سسٹم، چھوٹے ہتھیاروں کے گولہ بارود کے 30لاکھ سے زیادہ راؤنڈ اوردیگر آلات شامل ہیں۔

ہتھیاروں کی یہ تازہ ترین فراہمی  جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی 51 ویں قسط ہے جو اگست 2021 سے وزارت دافاع کی ہتھیاروں کی انوینٹری سے فراہم کی جائے گی۔