• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کا برڈ فلو کی ویکسین تیارکرنے کے لیے موڈرنا میں17کروڑ60لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلانتازترین

July 03, 2024

لاس اینجلس(شِنہوا)  امریکہ نے برڈ فلو کی  ویکسین تیار کرنے کے لیے بائیوٹیک کمپنی موڈرنا میں17کروڑ60لاکھ  ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

سرمایہ کاری منصوبے کا یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب  انفلوئنزا اے(ایچ 5این 1) جسے عام طور پر برڈ فلو کہا جاتا ہے سے ملک کی 12 ریاستوں میں کم از کم گائیوں کے 132 ڈیری فارم متاثر ہوئے ہیں۔ بیماریوں پر کنٹرول اور تدارک کے  مرکز(سی ڈی سی) کے 28 جون کے اعدادوشمار کے مطابق  پہلی بار 25 مارچ کو گائیوں میں اس بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد سے  بیمار گائیوں سے کم سے کم انسانوں میں برڈ فلو کے تین کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات کے مطابق  بایومیڈیکل ایڈوانسڈ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (بی اے آر ڈی اے) کےذریعےاس سرمایہ کاری سے موڈرنااپنی ایم آر این  اے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے انفلوئنزا کی ویکسین تیار کرے گی۔