لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں نوول کرونا وائرس سے متعلق انتباہ آئندہ ہفتے ختم ہو جائے گا اور جو بائیڈن انتظامیہ کو اب بیرون ملک سے آ مدہ مسافروں یا وفاقی حکام کے لیے ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں رہے گی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انتظامیہ 11 مئی کے اختتام پر وفاقی ملازمین، وفاقی ٹھیکیداروں اور بین الاقوامی ہوائی مسافروں کے لیے نوول کرونا وائرس ویکسین کی شرط ختم کر دے گی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ صحت اور انسانی خدمات (ایچ ایچ ایس) اور ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کی جا نب سے ہیڈ اسٹارٹ ایجوکیٹرز، طبی سہولیات میں کام کرنے والے کارکنوں اور زمینی سرحد پر موجود کچھ غیر مقامی افراد کے لیے ویکسی نیشن کی شرط کو ختم کرنے کے لیے کام شروع کیا جا ئے گا۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق چار پیراگراف پر مشتمل یہ مختصر بیان حالیہ امریکی تاریخ کے سب سے متنازع باب میں سے ایک کو بند کرتا ہے جس میں ویکسین کا مینڈیٹ ملک بھر میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس کے درمیان سخت لڑائی کا مرکز بن گیا تھا۔
بائیڈن انتظامیہ نے 2021 میں ویکسین کی شرط کا حکم دیا تھا۔
امریکہ ، نیویارک میں سب وے اسٹیشن پر لوگوں کو ماسک پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا)
وائٹ ہاؤس کے مطابق جنوری 2021 سے اب تک ملک میں نوول کرونا وائرس سے ہونے والی اموات میں 95 فیصد کمی آئی ہے اور اسپتالوں میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں تقریباً91 فیصد کمی واقع ہوئی۔