• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے تاریخی سلک سٹی میں شاہراہ ریشم پر بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا جائے گاتازترین

October 25, 2022

نیویارک (شِنہوا) امریکہ میں رواں ہفتے ا ٹھارہویں صدی سے ثقافت، فن، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں چین اور امریکہ کی ترقی میں شاہراہ ریشم کے کردار پر ایک بین الاقوامی سمپوزیم منعقد ہو گا ۔

اس کا انعقاد ریاست نیو جرسی کے پیٹرسن میں ہو گا جو کہ 19 ویں صدی کے آخر اور 20 ویں صدی کے اوائل میں امریکہ کا ایک تاریخی سلک سٹی تھا ۔

ولیم پیٹرسن یونیورسٹی میں بدھ اور جمعرات کو منعقد ہونے والے" آ کراس ٹائم اینڈ اسپیس :دی سلک روڈ اینڈ دی سلک سٹی" کے عنوان سے اس سمپوزیم میں تعلیمی پریزنٹیشن ، مباحثے اور آرٹ کی نمائشیں پیش کی جائیں گی جو کہ سلک روڈ اور پیٹرسن کے بارے میں تاریخی معلومات پر ایک تازہ نظر پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

ولیم پیٹرسن کے مرکز برائے چینی آرٹ کے زیر اہتمام دو روزہ تقریب منعقد کی جائے گی اور ساتھ ہی اس کو آن لائن بھی نشر کیا جائے گا۔

آرٹ کے پروفیسر اور مرکز کے ڈائریکٹر ژائی یو آن کونگ نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہم امید کرتے ہیں کہ شاہراہ ریشم پر تاریخی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی، بین الاقوامی مفاہمت اور تعاون کو وسعت دی جا ئے گی اور اس میں اضافہ کیا جا ئے گا۔

 اس کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں کی حکومتوں اور یونیورسٹیز کے درمیان مباحثے کے لیے ایک فورم فراہم کیا جا ئے گا اور ثقافتی،تعلیمی، اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کی ترقی کو فروغ د یا جا ئے گا۔