سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے امن کارکنوں کے ایک گروپ نے امریکہ کے ساتھ ایک روز قبل شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف پیر کو احتجاجی ریلی نکالی۔
سولیڈیریٹی فار پیس اینڈ ری یونیفیکیشن آف کوریا (سپارک) کے کارکن جزیرہ نما کوریا میں امن کے مطالبے کے لیے وسطی سیول میں صدارتی دفتر کے قریب جمع ہوئے جہاں وزارت دفاع کا ہیڈکواٹر بھی ہے۔
مظاہرین نے "جنگی مشقیں بند کرو" کے نعرے لگائے جنہوں نے "جنوبی کوریا-امریکی جنگی مشقیں بند کرو" اور "جنوبی کوریا-جاپان اتحاد سے انکار" کے نعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ( جے سی ایس ) کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان موسم گرما میں ہونے والی یولچی فریڈم شیلڈ (یو ایف ایس ) مشترکہ فوجی مشق میں بڑے پیمانے پر میدانی مشقیں شامل ہیں جو31 اگست تک جاری رہے گی۔