• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کو جوہری مذاکرات سے منسلک نہیں کیا:ایرانتازترین

August 23, 2022

تہران(شِنہوا)  ایران نے کہا ہے کہ  وہ امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کو ایک انسانی مسئلہ سمجھتا ہے اور اس نے جوہری معاہدے کی بحالی پر ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو کبھی اس مسئلہ سے منسلک نہیں کیا۔ نیم سرکاری خبررساں ایجنسی مہر کے مطابق، ہفتہ وار پریس کانفرنس میں  وزارت خارجہ کے ترجمان ناصرکنعانی نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے کے فریم ورک سے باہر اور بالواسطہ طور پر امریکہ کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا امکان موجود ہے، اس معاملے پر ایران کا موقف واضح ہے، لیکن امریکہ نے بے عملی کا مظاہرہ کیا اوروہ  عملی طور پر کسی عزم کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایرانیوں کو امریکہ میں پابندیوں سے بچنے کے بے بنیاد الزامات میں قید کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے الزامات کے تحت ایرانی شہریوں کی امریکی حراست غیر قانونی اور غیر انسانی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ سے  انسانی اور اخلاقی مسائل پر آنکھیں بند کررکھی ہیں۔