• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے ساتھ خلائی تعاون کے لیے ہمیشہ آمادہ رہے ہیں:چینی ترجمانتازترین

June 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ  امریکہ کے ساتھ خلائی تعاون کے حوالے سے اس کارویہ ہمیشہ  کھلا ہے، اوریہ کہ  امریکہ اس شعبے میں تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔

 وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے ان خیالات کا اظہار ناسا کے منتظم بل نیلسن کی طرف سے چین کے چھانگ ای- 6 مشن کی کامیابی پر مبارکباد  پرجمعرات کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں کیا۔ نیلسن نے چین کے ساتھ خلائی  شعبے میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے پراپنی آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ چھانگ ای-6 نے چاند کے دوردراز کے علاقے سے پہلی بار نمونہ اکٹھے کرنے کے بعد واپسی کا سفر شروع کیا ہے جو انسان کی طرف سے بیرونی خلا کے پرامن استعمال میں ایک تاریخی قدم  ہے،ترجمان نے کہا کہ بہت سے ممالک نے اس مشن کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہارکیا ہے اور چین اس مقصد کے حصول میں کامیابی پر شکر گزار ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے امریکہ کے ساتھ خلائی تبادلوں اور تعاون کے حوالے سے ہمیشہ کھلا رویہ  اپنایا ہے۔ دونوں ممالک نے زمینی سائنس اور خلائی سائنس میں تعاون کے لیےورکنگ گروپ اور چین-امریکہ سول اسپیس ڈائیلاگ میکانزم جیسے میکانزم کے ساتھ ساتھ  دونوں ممالک کے مریخ کی مشنز کے درمیان خلائی ڈیٹا کے تبادلے کا طریقہ کاروضع کیا ہے۔

تاہم ماؤ نے کہا کہ اس وقت  دونوں ممالک کے درمیان خلائی تعاون میں کچھ مسائل اور مشکلات ہیں،جس کی وجہ وولف ترمیم جیسی امریکی قانون سازی ہے جو دونوں ممالک کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان معمول کے تبادلوں اور بات چیت میں رکاوٹ ہے۔