• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے لیے چین کے ساتھ زرعی تعاون میں بڑے مواقع موجود ہیں:امریکی عہدیدارتازترین

November 07, 2023

شنگھائی (شِنہوا) امریکہ کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ زراعت کے شعبہ میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے،کیونکہ چین امریکی پیداوار کے لیے سرفہرست مارکیٹ ہے۔

امریکی محکمہ زراعت  میں تجارت اور غیر ملکی زرعی امور کے قائم مقام نائب انڈر سیکرٹری جیسن ہیفیمسٹر نے کہا کہ چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای) میں قائم ہونے والے یو ایس فوڈ اینڈ ایگریکلچر پویلین کے ساتھ امریکہ معاہدوں پر دستخط اور سودے کرنے کے لیے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں میں زیادہ اعتماد پیدا کر سکتا ہے۔

سی آئی آئی ای میں گزشتہ روز کھولے گئے پویلین میں پہلی بار امریکی حکومت کی قیادت میں 17 نمائش کنندگان شامل ہیں۔ رواں سال، سیمی کنڈکٹرز، طبی آلات، نئی توانائی سے چلنے والی  گاڑیوں سے لے کر کاسمیٹکس تک مختلف شعبوں میں 200 سے زائد امریکی نمائش کنندگان سالانہ ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں، جو 2018 کے بعد سے سی آئی آئی ای کی تاریخ میں سب سے بڑی امریکی موجودگی  ہے۔

ایک مشترکہ میڈیا انٹرویو  میں ہیفیمسٹر نے شِنہوا کو بتایا کہ ایکسپو میں امریکی وفد کی شرکت کا مقصد تمام متعلقہ فریقین کو یہ بتانا ہے کہ یہ تعلق دونوں حکومتوں کے لیے اہم ہے اور ہم زرعی تجارت اور تکنیکی تعاون کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔