• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ کے غیر ذمہ دارانہ اقدام سے بات چیت کے لیے ماحول مناسب نہیں تھا، چینی فوجی ترجمانتازترین

February 10, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دفاعی ترجمان نے امریکی محکمہ دفاع کے اس دعوی کا جواب دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے غیرعسکری بغیر پائلٹ طیارے کے واقعے پر فون پر بات چیت کی امریکی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔وزارت قومی دفاع کے ترجمان تان کی فیی نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں چینی وزیر دفاع اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان چین کے غیر عسکری بغیر پائلٹ طیاریکے واقعے پر ٹیلی فون پر بات چیت کی تجویز پیش کی۔ تان نے کہا کہ امریکہ نے  چین کے  بغیر پائلٹ طیارے کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئے حملہ کیا اور یہ اقدام بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی  تھی جس سے  ایک بہت ہی بری مثال قائم کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ امریکہ کا غیر ذمہ دارانہ اور غلط اقدام دونوں افواج کے درمیان بات چیت  کے لیے مناسب ماحول پیدا کرنے میں ناکام رہا ، چین نے دونوں دفاعی سربراہوں کے درمیان فون کال کے لیے امریکی تجویز کو قبول نہیں کیا۔