• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ جوہری معاہدے میں واپس آ کراپنے قابل بھروسہ ہونے کو ثابت کرے:ایرانتازترین

September 13, 2022

تہران(شِنہوا)  ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کو جوہری معاہدے میں واپس آ کر اور بین الاقوامی اصولوں کی تعمیل کرتے ہوئے اپنے قابل اعتماد ہونے کو ثابت کرنا چاہئے۔وزارت خارجہ  کے ترجمان، ناصر کنعانی نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2015 میں طے پانے والے معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے والے ملک نے مشترکہ مفادات پر مبنی معاہدے میں رکاوٹ ڈالی اورایران پر غیر قانونی، یکطرفہ اور بلاجواز پابندیاں عائد کی ہیں  اسے دعویدار ہونے ایک ساہوکارکا موقف اختیارکرنے  کا کوئی حق نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو معاہدے تک پہنچنے کے لیے تعمیری انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔