• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ غزہ میں انسانی مسائل پر سیاسی دکھاوا بند کرے، چینتازترین

March 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہا ہے کہ وہ  انسانی حقوق کے معاملے پر دوہرا معیار ترک کر کے غزہ میں انسانی مسائل پر سیاسی دکھاوا بند کر دے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ کے دوران 12 مارچ کو امریکی وزیر خارجہ انتھونی جے بلنکن کے ایک اعلامیہ کے جواب میں کہی جس میں امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ رمضان ایسے وقت آیا ہے جب کئی مسلم برادریاں تنازعات اور مشکلات میں گھری ہوئی ہیں جن میں سنکیانگ میں ویغورز ، برما اور بنگلہ دیش میں روہنگیا اور غزہ میں فلسطینی شامل ہیں۔

وانگ نے کہا کہ سنکیانگ میں سماجی استحکام، اقتصادی ترقی اور مختلف خطوں کے درمیان ہم آہنگی موجود ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ویغور اور دیگر نسلی گروہوں کے انسانی حقوق کو مکمل تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنکیانگ نہیں بلکہ غزہ تنازع کا شکار ہے اور سنکیانگ کے مسلمان نہیں بلکہ غزہ کے لاکھوں مسلمان بھوک، جلاوطنی اور قتل و غارت گری کا شکار ہیں۔

وانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالنا بند کرے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو رمضان پر کھوکھلے الفاظ میں منافقانہ بیان جاری کرنے کے  بجائے غزہ میں مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔