• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ ، غربت میں اضا فے کے سبب بچے سب سے زیادہ متاثرتازترین

September 13, 2023

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں 2022 کے دوران غربت کی شرح بڑھ کر 12.4 فیصد ہوگئی ہے جبکہ 2021 کی نسبت بچوں میں غربت کی شرح دوگنا سے بھی زائد ہوگئی ہے۔

امریکہ کے مردم شماری بیورو کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق سپلیمنٹری پاورٹی مئیر (ایس پی ایم) میں 2022 کے دوران ایک برس قبل کی نسبت 4.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ لوگوں کے پاس ضروریات زندگی کے وسائل ہو نے یہ نا ہو نے  کی پیمائش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچوں میں شرح غربت 2021 میں 5.2 فیصد تھی جو 2022 میں بڑھ کر 12.4 فیصد ہوگئی ہے۔ 2009 میں ادارے کی جانب سے انڈیکس پر نظر رکھنے کے بعد سے بچوں میں شرح غربت میں یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔

 

امریکہ ، کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کی ایک سڑک پر بے گھر افراد کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

امریکہ کے بائیں بازو کے تھنک ٹینک سینٹر آن بجٹ اینڈ پالیسی ترجیحات کے مطابق غربت میں اضافے کے بعد اب 1 کروڑ 53 لاکھ امریکی غربت کی زندگی بسر کررہے ہیں۔

بجٹ اور پالیسی ترجیحات بارے مرکز کی صدر شیرون پیراٹ نے ایک بیان میں کہا کہ غربت میں اضافہ "حیران کن" ہے۔

پیراٹ نے کہاکہ مجموعی طور پر  بچوں کی شرح غربت میں اضافہ گزشتہ 50 برس میں سب سے زائد ہے ۔ یہ ملک میں غربت اور مشکلات میں پالیسی کے اہم کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

ایس پی ایم میں آمدنی کے ساتھ ساتھ غیر نقد امداد جیسے خوراک اور رہائشی امداد کے اثرات بھی شامل ہیں۔