• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ فلپائن کو بحیرہ جنوبی چین کو غیرمستحکم کرنے کےلیے ایک مہرے کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے:چینتازترین

March 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فلپائن کو بحیرہ جنوبی چین کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایک  مہرے کے طور پر استعمال کرنے سے باز رہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ فلپائن کو بھی امریکہ کی طرف سے کسی سازش سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بحیرہ جنوبی چین میں چینی اور فلپائنی جہازوں کے درمیان ہونے والے حالیہ تصادم کے بارے میں امریکہ کے نامناسب بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

ماؤ نے کہا  کہ رین آئی جیاؤ چین کے نانشا چھونڈاؤ جزائر کا حصہ ہے۔ چین کو نانشا چھونڈاؤ اور اس کے ملحقہ پانیوں بشمول رین آئی جیاؤ پر ناقابل تردید خودمختاری حاصل ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق  تاریخ کے طویل دورانیے سے ثابت  شدہ ہے۔