بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ سے مارکیٹ اکانومی اورمنصفانہ مسابقت کے اصولوں کا احترام کرنے اورچینی کمپنیوں کو بدنام کرنے اور دباو میں لانے کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ایوان کی خارجہ امور کمیٹی نے مبینہ طور پر زیر سمندر کیبل کنٹرول ایکٹ کی منظوری دی ہے تاکہ غیر ملکی مخالفین کو ایسے سامان اور ٹیکنالوجیز تک رسائی سے روکا جا سکے جو زیر سمندر کیبلز کو سپورٹ کرسکتی ہوں یا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکیں، اس طرح کلیدی انفراسٹرکچر پر امریکی کنٹرول اور مسابقتی برتری کو مضبوط اور بڑھایا جانا مقصد ہے۔مغربی میڈیا کی رپورٹس میں، نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، کہا گیا ہے کہ امریکہ جو نام نہاد چینی جاسوسی کے بارے میں فکر مند ہے، نے حالیہ برسوں میں چینی کمپنی ایچ ایم این ٹیک کے کئی منصوبوں کے لیے بولی کو ناکام بنایا ہے جو زیر سمندر کیبلز سے متعلق ہیں۔
روزانہ کی نیوز بریفنگ میں ان رپورٹس سے متعلقہ سوال کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ مارکیٹ اصولوں، بین الاقوامی قوانین اور مقامی قوانین کے مطابق بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تعاون میں شامل ہوں۔