• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ چین تعلیمی تعلقات کو توڑنا انتہائی خطرناک ہے:امریکی پروفیسرتازترین

August 07, 2023

نیو یارک(شِنہوا)امریکہ کے ایک پروفیسر اورمنتظم نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کومنقطع کرنا امریکہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔ یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا چیپل ہل(یو این سی) کے کینان فلیگلر بزنس اسکول میں گلوبل بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کلینیکل پروفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے ایک ہفتے بعد ڈینس سائمن نے کہا مجھے یقین ہے کہ یو این سی جیسی بہت سی امریکی یونیورسٹیوں کی طرف سے پابندیوں پر مبنی جو پالیسیاں اپنائی جارہی ہیں وہ غلط  ہیں اور یہ امریکہ کے طویل مدتی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گی۔ شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چین کی اور چین کو امریکہ کی ضرورت ہے، ہو سکتا ہے ہمیں اس طرح کے شدید باہمی انحصار کا خیال پسند نہ آئے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین کا عروج ایک حقیقت ہے جس سے ہمارے ملک کو نمٹنا سیکھنا چاہیے۔

2016 سے 2020 تک چین کی ڈیوک کنشن یونیورسٹی میں ایگزیکٹو وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دینے والےسائمن نے کہا کہ اگرچہ واشنگٹن میں بہت سارے لوگ چین کے عروج کو امریکہ کے لیے ایک نام نہاد "وجودی خطرے" کے طور پر دیکھ سکتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں چین کی بہتر صلاحیتیں حقیقی باہمی مفاد کے لیے بات چیت اور تعاون کا ایک دلچسپ موقع فراہم  کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ  تعلق کو ختم کرنے سے، امریکی ماہرین تعلیم کو دنیا کی دوسری بڑی معیشت اوردنیا بھر میں آر اینڈ ڈی  پر دوسرے سب سے زیادہ خرچ کرنے والے ملک تک رسائی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے۔